You are currently viewing سانحہ منیٰ کے پاکستانی شہداء کو سعودی عرب سے معاوضہ نہیں ملا، وفاقی وزیر

سانحہ منیٰ کے پاکستانی شہداء کو سعودی عرب سے معاوضہ نہیں ملا، وفاقی وزیر

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وزیرمذہبی امور پیر امین الحسنات کا کہنا ہے کہ سانحہ منیٰ کے پاکستانی شہداء کے ورثاء کو 5 لاکھ فی کس ادا کردیے ہیں، سعودی حکومت نے مالی امداد فراہم نہیں کی ہے۔

جمعے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں  وقفہ سوالات کے دوران وزیر مذہبی امور پیر امین الحسنات کا کہنا تھا کہ سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والوں کو پاکستانی حجاج کے ورثاء کو سعودی حکومت نے مالی امداد فراہم نہیں کی ہے، تاہم حج پالیسی کے تحت حجاج کو محافظ اسکیم کے تحت 5 لاکھ فی کس معاوضہ دیا گیا۔

وزیرِ مذہبی امور نے ایوان کو آگاہ کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں 40 فیصد کمی کے پیشِ نظر آئندہ حج پالیسی کیلئے کرایوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔