حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ کمال کا دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حیدرآباد میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔انہوں نے کہا کہ شاندار استقبال پر حیدرآباد کےشہریوں کا مشکور ہوں ۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مہاجرنوجوانوں کوکس نےغلط راستےپرلگایا سب جانتےہیں،مہاجروں کا نام بدنام نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی،میرپورخاص،سکھرکبھی محب وطن لوگوں کےشہرتھے۔ہمیں چاہئے اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دیں۔ہم نے 30 سالوں میں اپنی دو نسلیں کھو دیں اور15 ہزار نوجوانوں نے اپنی زندگیاں قربان کردیں ۔
مصطفیٰ کمال نے حیدر آباد کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30سال حکومت کےساتھ رہے،کراچی کچرےکاڈھیربن چکاہے۔ہم ان کےپیروکارنہیں جنہوں نےپڑھےلکھےنوجوانوں کوٹارگٹ کلربنادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جوڑنے آئے ہیں توڑنے نہیں۔