You are currently viewing پشاور میں پھندو چوک کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی
240116-h-az-001

پشاور میں پھندو چوک کے قریب دھماکا، متعدد افراد زخمی

پشاور(اسٹاف رپورٹر) پھندو چوک میں ایک گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا معروف مذہبی شخصیت قاری صلاح الدین کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضاکار اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے، سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم شدید دھند کی وجہ سے امدادی کارروائیوں اور سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔