اسلام آباد(ڈیسک)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 120 اموات ہوئیں جن میں سے 56 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 109 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 70 فیصد,لاہور میں 64 فیصد,پشاور میں 46 فیصد اور گوجرانولہ میں 62 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 58 فیصد،صوابی میں 54 فیصد،گوجرانوالہ میں 59 فیصد اور ملتان میں 59 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 48 ہزار 103 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 676, پنجاب میں 20 ہزار 234, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 744, اسلام آباد میں 3 ہزار 945, بلوچستان میں 1 ہزار 287,گلگت بلتستان میں 372, آزاد کشمیر میں 845 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 52 ہزار 712 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 638 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 82 ہزار 731 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 17 ہزار 763, بلوچستان میں 23 ہزار 186, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 367، اسلام آباد میں 77 ہزار 684, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 23 ہزار 150، پنجاب میں 3 لاکھ 16 ہزار 334 اور سندھ میں 2 لاکھ 90 ہزار 756 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 797 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 722 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 8 ہزار 951 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50 مریض ہسپتالوں میں اور 10 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 562 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 706 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 246 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 503 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 935 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 638 ہسپتالوں میں 5 ہزار 411 مریض زیر علاج ہیں۔