اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 2 سال میں پی ٹی آئی نے جتنے بھی احتجاج کیے وہ سارے حکومت اور ریاست پر دباؤ کے بجائے خود ان کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا باعث بنے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہربار کوئی ایسا کارنامہ کر کے گئی جو بعد میں ان کے خلاف چارج شیٹ بن گیا۔ 24 نومبر کی احتجاجی کال کا حال بھی یہی ہوگا۔
طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے 70 فیصد ارکان اسمبلی اپنی پارٹی سے متنفر یا مجبور ہیں، وہ ارکان بھی سمجھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی ہمیشہ ناکام رہی ہے۔
یاد رہے کہ بانی تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔