کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ 24 اپریل کو کراچی میں ہونے والا جلسہ کراچی کی عوام کے لیئے تبدیلی کا دن ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے نجی ہوٹل میں ہندو برادری کی جانب سے دیئے گئے عشایہ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 24 اپریل کو باغ جناح میں ہونے والے جلسے میں ہر قوم ہر زبان اور ہر فرقے سے تعلق رکھنے والا شرکت کرسکتا ہے،جو بھی اس پارٹی میں شمولیت اختیار کرے گا وہ صرف پاکستان اور اس کی خدمت میں اپنا کام سر انجام دے گا۔
واضع رہے پاک سر زمین کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ اس جلسے کے بعد کراچی کی سیاست میں بڑا ردوبل آنے والا ہے،تاہم اس موقع پر سابق ناظم اسلام کوٹ نے اپنے ساتھیوں سمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔