You are currently viewing عزیربلوچ کے انکشافات، ذوالفقارمرزا کو رینجرز حکام نے طلب کرلیا

عزیربلوچ کے انکشافات، ذوالفقارمرزا کو رینجرز حکام نے طلب کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے جاری تفتیش میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد رینجرز حکام نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سند ھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے اہم شخصیات سے تفتیش کی اجازت ملنے کے بعد رینجرز حکام نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ثانیہ ناز سمیت دیگر 5اہم رہنماﺅں سے تفتیش کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ذوالفقار مرزا نے بھی عزیر بلوچ سے گہرے روابط اور تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے ملزم کو اپنا بھائی قرار دیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا اور دیگر رہنماﺅں سے جے آئی ٹی تفتیش کرے گی۔