You are currently viewing 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

23 مارچ کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہورنے برصغیر کے مسلمانوں کو عظیم مقصد کے لئے متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔

یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے، جمہوری روایات سے رواداری، ہم آہنگی اوربرداشت کو فروغ ملے گا۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پرگامزن ہے جبکہ ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم بزرگوں کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کوعظیم ترملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کا انعقاد مسلم دنیا میں پاکستان کے کلیدی کردار کا واضح مظہر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرے۔