اسلام آباد (ٓاسٹاف رپورٹر) پاکستان نے اپنی حدود میں امریکی ڈرون حملے کو سالمیت اور عالمی عالمی قوانین کیخلاف قرار دے دیا۔
پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے اکیس مئی کو پاک افغان سرحد پر ڈرون حملے کی اطلاع دی تھی، ڈرون حملے کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف کو اطلاع پہنچائی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ کا رہائشی ولی محمد 21 مئی کو تفتان سے پاکستان میں داخل ہوا جبکہ اُس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزہ لگا ہوا تھا۔