You are currently viewing آف شور کمپنیاں غیرقانونی نہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

آف شور کمپنیاں غیرقانونی نہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (اسٹاف رپورڑ) وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں آف شور کمپنیاں غیرقانونی نہیں ہوتی، ایسی کمپنیوں کیلئے وسائل قانونی طریقے سے حاصل کیے جانے چاہیئیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی معیشت میں مزید ترقی کی صلاحیت موجود ہے، وقت کے ساتھ ساتھ بجٹ خسارے میں کمی لارہے ہیں، پاکستان کا بجٹ خسارہ چار اعشاریہ تین فیصد تک لے آئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے پاس زرِ مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس انسانی وسائل کی کمی نہیں ہے، حکومت نے معاشی اداروں کی اصلاحات کے بل متعارف کرائے ہیں، کمپنیز بل 2016ء جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ خیراتی اداروں کا نقصان کم کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔