You are currently viewing نیوز پاکستان کی خبر پر ایکشن، گورنرسندھ نے قومی ہیرو کی فریادرسی کردی

نیوز پاکستان کی خبر پر ایکشن، گورنرسندھ نے قومی ہیرو کی فریادرسی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نیوز پاکستان کی خصوصی خبر کا نوٹس لے لیا، سپراسٹار اولپیئن منصور احمد کے علاج کے اخراجات سرکاری مد میں برداشت کرنے کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں:ہاکی سے وابستہ قومی ہیرواولمپیئن منصور احمد مشکلات کے بھنور میں

ہاکی سے وابستہ سابق گول کیپر منصور احمد عارضہ قلب کے مریض ہیں اور جناح اسپتال کراچی میں زیرِ علاج ہیں جہاں اُنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، قومی ہیرو کی کسمپرسی کی صورتحال میں نیوز پاکستان کے توسط سے اُن کی داد رسی ہوئی اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے نیوز پاکستان کی خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے منصور احمد کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ سابق قومی ہاکی گول کیپر اور المپیئن ملک و قوم کا اثاثہ ہیں اور اُن کی ہر ممکن طور پر معاونت کی جائے گی۔