You are currently viewing سمٹ بینک کی برج بینک کے حصص کی خریداری میں دلچسپی

سمٹ بینک کی برج بینک کے حصص کی خریداری میں دلچسپی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سمٹ بینک نے اسلامک کمرشل، برج بینک کے حصص کی خریداری کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق سمٹ بینک نے اسلامک کمرشل بینک برج بینک کے حصص کی خریداری کیلئے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ سمٹ بینک کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کی گئی معلومات کے مطابق ادارہ برج بینک لمیٹڈ کے اکثریتی حصص خریدنے کا خواہشمند ہے جس سے ملک میں سمٹ بینک کے پہلے سے موجود کاروبار میں وسعت پیدا ہوگی۔ سمٹ بینک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بعد برج بینک کے حصص خریدے جائیں گے۔