لاہور(اسٹاف رپورٹر) انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت کے ملازم کو کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان کاؤنٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے مطابق اسٹنیوگرافر حافظ ارمان کو کالعدم لشکرِ جھنگوی کے سہولت کار ہونے کے الزام میں گجرانوالہ سے گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ ملزم کالعدم تنظیم کو عدالتی کارروائیوں کی معلومات فراہم کرتا تھا اور اسے زیرِحراست دہشتگردوں سے تفتیش میں نشاندہی کے بعد پکڑا گیا۔
ارمان کی گرفتاری کے بعد انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ارمان کی رہائی تک وہ ذمہ داریاں ادا نہیں کریں گے۔