کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرائیوٹ اسکولز نے محکمہ تعلیم سندھ کے احکامات ایک مرتبہ پھر ہوا میں اڑا دیے گئے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں موسم گرم کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا تاہم نجی تعلیمی اداروں نے 20 اور 21 مئی کو بھی اسکولز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود نجی اسکولوں نے نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کرنے سے انکار کردیا جبکہ محکمہ تعلیم نے تدریسی اداروں میں شدید گرمی کے پیشِ نظر قبل از وقت 20 مئی سے 24 جولائی تک کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا، تاہم پرائیوٹ اسکولز نے تعطیلات کے احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرتے ہوئے اسکولوں میں معمول کے مطابق تدریسی عمل بحال رکھنے کا فیصاعلان کر دیا ہے۔