You are currently viewing 21 سال کی عمر میں 10 بلند چوٹیاں سر کرنے والی برطانوی ایڈریانا

21 سال کی عمر میں 10 بلند چوٹیاں سر کرنے والی برطانوی ایڈریانا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:30/07/2022 17:52
  • Reading time:1 mins read

بلتستان (ڈیسک) برطانیہ کی ایڈریانا برائونلی وہ منفرد کوہ پیما ہیں جنہوں نے 21 سال کی عمر میں دنیا کی 8 ہزار میٹر بلند 10 چوٹیاں سر کر لی ہیں۔

اس طرح انھوں نے 10 چوٹیاں سر کرنے والی کم عمر ترین کوہ پیمان کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ 21 سالہ برطانوی کوہ پیما نے گزشتہ روز دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کیا، اس سے قبل ایڈریانا براؤنلی نانگا پربت اور براڈ پیک کو بھی سر کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کے ٹو سر کرنے والی کم عمر ترین برطانوی ماؤنٹینیئر بھی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے 20 سالہ شہروز کاشف اب تک آٹھ ہزار میٹر سے بلند 10چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ شہروز اور ایڈریانا دنیا کی تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما کے ریکارڈ کا تعاقب کر رہے ہیں۔ شہروز کاشف ان دنوں گیشربرم ون اور کےٹو سر کرنے کی مہم پر ہیں جبکہ ایڈریانا براؤنلی بھی کے ٹو کے بعد گیشربرم کا رخ کریں گی۔