You are currently viewing 2018 کے انتخابات میں کون سے سیاسی رہنما کراچی میں آمنے سامنے ہوں گے ۔

2018 کے انتخابات میں کون سے سیاسی رہنما کراچی میں آمنے سامنے ہوں گے ۔

رپورٹ :رحمت مراد

شہرقائد کوپاکستان کا معاشی حب یا معاشی شہ رگ سمجھا جاتا ہے اور اس کی اہمیت سےکوئی انکار نہیں کر سکتا، سیاسی حوالے سے  کراچی اس وقت  ایک الگ منظر پیش کر رہاہے۔ متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم ) دھٹروں میں تقسیم ہو گئی اور 1985 سے اب  تک پہلی بارکراچی میں مائنس الطاف کے انتخابات  ہو رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی دس سالہ دورِ اقتدار میں وہ کارکردگی نہ دکھا سکی جس کی عوا م کو توقع تھی۔ اب جبکہ کراچی سیاسی حوالے سے ایک الگ منظر پیش کر رہا ہے اور پاکستانی سیاست میں خاص اہمیت اختیار کر چکاہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن) سمیت  دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی براہ راست کراچی سے انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

2018 کے انتخابات میں کون  سے سیا سی رہنما کراچی   میں آمنے سامنے ہوں گے ۔

 عمران خان:

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان  کراچی کے حلقہ این اے 243 سے  الیکشن لڑیں گے  جہاں ان کا مقابلہ پیپلز پارٹی  کی شہلا رضا، پی ایس پی  کے سید شفیق اور   ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی سے ہو گا ۔

شہباز شریف:

 شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 249 کراچی ویسٹ ٹو سے پہلی مرتبہ میدان میں اتریں گے جہاں ان کا مقابلہ تحریک انصاف کے امیدوار فیصل واوڈا ،پی ایس پی کے  سید حفیظ الدین  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے  قادر خان منداخیل  سے ہوگا ،

 بلاول بھٹو:

کرچی  کے حلقہ این اے 246 لیاری سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ کرنے کے لیے ایم کیوایم پاکستان کے محفوظ یار خان اور پاکستا ن تحریک انصاف کے  عبدالشکور شاد   میدان میں اترےہیں  جبکہ پی ایس  پی کے فوزیہ قصوری   بھی اسی حلقے سے    بلاول کے  مد مقابل ہوں گی ۔

 مصطفیٰ کمال:

 کراچی کےحلقہ  این اے 253 سے پاک سرزمین  پارٹی کے سربراہ   مصطفیٰ کمال میدان میں  اتریں گے جہاں ان کے مدِ مقابل ایم کیو ایم  پاکستان کے  اسامہ قادری اور پی ٹی آئی کے محمد اشرف جبار اور  پیپلز پارٹی کے  امجد اللہ خان  ہوں گے ۔

ڈاکٹر فاروق ستار:

ایم کیو ایم  پاکستان کے رہنماڈاکٹر  فاروق ستار این اے 245 اور 247 سے انتخاب لڑیں گے۔؎

این اے 245 سے   پاکستان تحریک انصاف کے  عامر حسین اور  پاکستان پیپلز پارٹی کے  فرخ نیاز تنولی   فاروق ستار کے  مد ِ مقابل ہوں گے  جبکہ 247 سے  فاروق ستار کامقابلہ پی ٹی آئی کے  ڈاکٹر عارف علوی  ،  پیپلز پارٹی کے  عبدالعزیز میمن اور پی ایس پی کے  یوسف شاہوانی سے ہو گا

 خالد مقبول صدیقی :

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر خالد مقبول صدیقی این اے 255 سے انتخاب لڑیں گےجہاں ان کے ٹاکرے میں  پی ٹی آئی کے  محمد باقی مولوی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر صدیقی  اور  پی ایس پی کے  عادل صدیقی  میدان میں اتریں  گے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.