You are currently viewing الوداع 2016 خوش آمدید 2017، نیوزی لینڈ میں نئے سال کا شاندارآغاز

الوداع 2016 خوش آمدید 2017، نیوزی لینڈ میں نئے سال کا شاندارآغاز

آکلینڈ(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ میں سال نو 2017 کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال نو 2017 کا آغاز ہوگیا ہے اور اس موقع پر روایتی کلاک ٹاور پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کے 2016 کو الودا ع کیا اور 2017 کا پر جوش استقبال کیا.

دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے  ٹونگا نام کے آئی لینڈ سے ہوتا ہے اور  4 بجے پھر نیوزی لینڈ کو یہ شرف ملتا ہے کہ نئے سال کا آغاز کرے  اور 6:30 بجے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں 12 بجتے ہیں اور نئے سال کا پرتپاک استقبال کریں ۔دنیا پھر میں نئے سال کی آمد  پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جس میں دبئی کے برج الخلیفہ کو دنیا کی سب سے شاندار آتش بازی کرنے کا  اعزاز حاصل ہے ۔