You are currently viewing وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے ڈائریکٹر کیلئے عالمی بینک کے افسر کا نام منظور کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے ڈائریکٹر کیلئے عالمی بینک کے افسر کا نام منظور کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر کیلئے امریکہ میں مقیم عالمی بینک کے افسر ڈاکٹر فرخ اقبال کے نام کی منظوری دے دی، اُن کا انٹرویو آن لائن بذریعہ اسکائپ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے ڈائریکٹر کیلئے امریکہ میں مقیم عالمی بینک کے چیف ٹیکنیکل اسپیشلسٹ ڈاکٹر فرخ اقبال کے نام کی منظوری دے دی ہے، ڈاکٹر فرخ اقبال کی تقرری کے سلسلے میں سیکرٹریٹ برائے بورڈز اینڈ یونیورسٹریز نے سمری چیف سیکرٹری کو بھی بھجوادی، جس کے بعد سمری نوٹیفیکیشن کیلئے گورنر ہاؤس کو ارسال کردی جائے گی۔

ڈاکٹر فرخ اقبال 80 کی دہائی کے ابتدائی دور میں اُس وقت کے کچھ عرصے کیلئے جامعہ کراچی کے شعبہ اطلاقِ معاشیات سے بھی وابستہ رہے جب خود آئی بی اے بھی کراچی یونیورسٹی کا ہی حصّہ تھی۔ ڈاکٹر فرخ اقبال نے واشنگٹن کی ہارورڈ یونیورسٹی سے بیچلرز جبکہ امریکہ کی ہی ییل یونیورسٹی سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔