کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 3 پھولوں کی لرزہ خیز قتل میں ملوث سفاک قاتل کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے اعتراف کیا کہ بچوں کو مذاق اڑانے پر طیش میں آکر قتل کیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر دس میں پکوان سینٹر کی بالائی منزل پر 3 بچوں کے لرزہ خیز قتل کی واردات کا معمہ حل ہوگیا، واردات میں ملوث 18 سال کے سفاک قاتل غلام حسنین کو حراست میں لے لیا گیا۔
زیرِحراست قاتل غلام حسنین نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ تینوں بچوں کو مارتے وقت ترس تو بہت آیا تھا اور افسوس بھی بہت ہوا لیکن جس مقصد کے لیے گیا تھا وہ پورا نہیں ہوا، قتل کرنے کے لیے بڑی بیٹی کو گیا تھا وہ نہیں تھی جس کا افسوس ہے، بڑی بیٹی کہتی تھی کہ تمہارے ابو کے پاس پیسے نہیں میرے ابو کے پاس ہیں۔
واضح رہے کہ مقتول بچوں میں 2 سگی بہنوں 10 سالہ نمرہ، 6 سالہ عفرہ جبکہ اُن کا کزن 4 سالہ علی محمد شامل ہیں، قتل کے وقت اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔