You are currently viewing 2 خاندانوں کی وجہ سے ہی ہر پاکستانی مقروض ہے، سراج الحق

2 خاندانوں کی وجہ سے ہی ہر پاکستانی مقروض ہے، سراج الحق

سرگودھا (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم ن لیگ اور پی پی کے جھانسے میں آنے والی نہیں۔
کوٹ مومن میں جلسہ سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پر 80 ہزار ارب سے زائد کا قرضہ ہے، ملک میں 2 کروڑ افراد بے گھر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں 2 خاندانوں نے اداروں، کسانوں، مزدوروں کو نقصان پہنچایا، آج ہر پاکستانی ان ہی کی وجہ سے مقروض ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قرض اتارو اسکیم کا جو پیسہ آیا تھا وہ کہاں گیا؟ پاکستان کو نوازشریف کی نہیں، امن، روزگار اور ترقی کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی تباہی کے یہی دو خاندان ذمہ دار ہیں، اگر 3 بار رہ کر نوکریاں نہ دے سکے تو آج لوگ پی پی، ن لیگ کے جھانسےمیں آنے والے نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ آج یہ پھر حکمرانی کرنے کے لیے آگئے ہیں، شہزادہ کہتا ہے میرے نانا اور والدہ وزیراعظم تھیں تو میں بھی بنوں گا۔
انھوں نے کہا کہ آج یہ کہتے ہیں ہمیں وزیراعظم بنادو،1 کروڑ نوکریاں دیں گے، یہ 3 بار وزیراعظم بننے کے بعد تو نہ دے سکے اب کہاں سے دیں گے؟
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال افسوناک ہے لیکن وہ لوگ جان لیں پاکستان شہزادوں کا نہیں عوام کا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.