You are currently viewing سیف علی خان کی بیٹی سارہ جلد بالی ووڈ میں انٹری دیں گی

سیف علی خان کی بیٹی سارہ جلد بالی ووڈ میں انٹری دیں گی

ممبئی (اسٹاف رپورٹر) بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے نیویارک کی کولمبیا یونویرسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی، اور اب وہ بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمانے کی خواہش رکھتی ہیں۔

اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی طرف سے انسٹاگرام پر اکیڈمک ڈریس میں ملبوس خود کی تصویر شائع کی گئی، اس سلسلے میں سیف علی خان نے کہا ہے کہ انھیں اپنی بیٹی پر فخر ہے اور وہ جلد ہی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بالی ووڈ میں انٹری دیں گی۔