کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ ایسا ماحول نہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں، حکومت کو پانچ سال کی مدت پوری کرنی چاہیے۔
کراچی میں این فائیو منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی سیکرٹریز کو طلب کیا ہے، حتمی فیصلہ آنے کے بعد ہی بلدیاتی نظام بہتر ہوسکے گا تاہم تمام ناظمین کو قانون کے مطابق اختیارات دیے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی تمام پرانی سڑکوں کو مرمت کر رہے ہیں، اور پرانی سڑکوں کو نیا کرکے بنایا جائے گا، این فائیو منصوبے میں ایئرپورٹ پُل سے قائد آباد تک کی شاہراہ شامل ہے۔