You are currently viewing ماریشیس کی خاتون صدر کی مزارِقائد پر حاضری، خراج عقیدت پیش کیا

ماریشیس کی خاتون صدر کی مزارِقائد پر حاضری، خراج عقیدت پیش کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماریشیس کی صدر کی مزارِ قائد پر حاضری، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی اور عقیدت کا اظہار کیا۔

ماریشیس کی پہلی خاتون صدر بی بی امینہ فردوس نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے قبر پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور اظہارِ عقیدت کرتے ہوئے برصغیر کے عظیم رہنماء کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

قائداعظم کے مزار پر حاضری کے موقع پر بی بی امینہ فردوس کے ہمراہ صوبائی وزیر شرمیلا فاروقی بھی موجود تھیں۔