You are currently viewing سربراہ پاک بحریہ کا ملائشیا کا دورہ،ہم منصب سے ملاقات
190116239

سربراہ پاک بحریہ کا ملائشیا کا دورہ،ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاک بحریہ کی ملائیشیا کے دورے کے دوران ملائشین وزیرِدفاع ہشام الدین اور نیول چیف ایڈمرل احمد قمرالزمان احمد بدرُدِّین سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کی بنیاد پر قائم مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔

پاک نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کا ملیشین نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ملیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل احمد قمرالزمان احمد بدرُدِّین نے استقبال کیا اور اعزازی سلامی بھی پیش کی گئی۔

ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون اور دونوں افسران کے درمیان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور بحری قزاقی کو روکنے کے آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا۔