You are currently viewing 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سوالنامہ دے دیا گیا

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سوالنامہ دے دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کا بیان جمع کروانے کے لیے سوالنامہ فراہم کردیا۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔
بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بشریٰ بی بی بھی پیشی کےلیے موجود تھیں۔
نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی عدالت میں موجود تھے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کا بیان جمع کروانے کےلیے سوالنامہ فراہم کردیا۔
دونوں ملزمان کو 79، 79 سوالات پر مشتمل سوالنامہ فراہم کردیا گیا۔
بعدازاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔
دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر ہوگئی۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرلیے گئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواستوں پر فیصلہ 12 نومبر کو سنایا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.