You are currently viewing 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: بشریٰ بی بی کی آئندہ ہفتے پیشی کی یقین دہانی

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: بشریٰ بی بی کی آئندہ ہفتے پیشی کی یقین دہانی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب میں پیشی سے معذرت کرلی۔
قومی احتساب بیورو نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل نعیم پنجوتھا کے ذریعے نیب کو لکھے گئے خط میں آئندہ ہفتے نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ آج ڈھائی بجے نیب دفترپیش ہونے کے لیے 3 نومبرکونوٹس جاری کیا گیا، چند وجوہات کے باعث آج نیب دفتر پیش نہیں ہوسکتی۔
بشریٰ بی بی کے خط میں مزید کہا گیا ہےکہ قانون کی بالادستی کے لیے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں، نیب تحقیقات کی اہمیت کو سمجھتی ہوں لہٰذا پیشی آئندہ ہفتے مقرر کی جائے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.