You are currently viewing 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، پی ٹی آئی چیئرمین 13 جولائی کو نیب طلب

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، پی ٹی آئی چیئرمین 13 جولائی کو نیب طلب

راولپنڈی (ڈیسک) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو 13 جولائی کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تفتیش کے لیے 13 جولائی دن دو بجے طلب کیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب نوٹس موصول ہوگیا ہے، نوٹس ان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے کیس سے متعلقہ دستاویزات اور اپنی ملک و بیرون ملک جائیداد کی تفصیلات بھی لانے کو کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بنی گالہ، زمان پارک کی ریونیو دستاویز اور شوکت خانم ٹرسٹ کی رجسٹریشن و متعلقہ دستاویزات لانے کا بھی کہا ہے۔