لاہور (اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کئی کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینے کا ارادہ ظاہر کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امکان ہے لاہور میں 29مئی کو شروع ہونے والے کیمپ کے دوران پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا، کاکول میں بوٹ کیمپ 27مئی کو ختم ہوگا جبکہ لاہور کیمپ رمضان شروع ہوتے ہی ختم کر دیا جائے گا۔ امکان ہے کہ گرین اسکواڈ کے اعلان سے قبل مکی آرتھر بھی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔