کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹر سعید غنی نے زیرِ حراست ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
سابق صدر آصف زرداری کی ڈاکٹر عاصم کو پیپلزپارٹی کی ہرممکن مدد فراہم کرنے کے اعلان کے بعد سے پی پی رہنماؤں کی سابق مشیر سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی پی رہنماء سینیٹر سعید غنی نے زیرِحراست ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی ہے، بیٹھک دو گھنٹے تک جاری رہی جس کے دوران قیادت کا پیغام پہنچایا گیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم دہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ اُن سے چند روز قبل صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے بھی ملاقات کی تھی جبکہ علاج کے بہانے اسپتال میں انٹری کراکے وہ سندھ کی اہم سیاسی شخصیت سے خفیہ ملاقات کیلئے بھی گئے تھے۔