دبئی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں لائی فائی نامی ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرادی گئی ہے جو وائی فائی سے بھی سو گنا زیادہ تیز رفتار ہے، دبئی کی سڑکوں پر لگے برقی قمقموں کو بھی اس جدید ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جائے گا۔
لائی فائی ایسا جدید ٹیکنالوجی کا ذریعہ ہے جس میں روشنی کی فریکوینسی کو وائی فائی جیسی ریڈیائی لہروں کی منتقلی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کے ذریعے روشنی کے توسط سے مواصلاتی رابطے کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔
یونیورسٹی آف ایڈنبرگ کے سائنسدانوں نے روشنی کے ذریعے ڈیٹا کی منتقلی کا پہلی مرتبہ لیب سے باہر تجربہ کیا جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے، اور دیٹا عام وائی فائی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ برق رفتاری سے منتقل ہوا۔
لائی فائی ٹیکانولجی وائی فائی نیٹ ورک سے کے مقابلے میں صرف ایک سیکنڈ میں 224 جی بی ڈیٹا بائٹ با آسانی منتقل کرسکتی ہے، اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک فلم صرف چند سیکنڈز میں ہی ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔