You are currently viewing راہداری منصوبے پر صوبوں کے تحفظات ہیں،مشیرِاطلاعات سندھ
180116230

راہداری منصوبے پر صوبوں کے تحفظات ہیں،مشیرِاطلاعات سندھ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مشیرِ اطلاعات سندھ کہتے ہیں اقتصادی راہداری کے حوالے سے تمام صوبوں کو تحفظات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے مگر صوبوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے جبکہ اس حوالے سے قائدِ حزب اختلاف خورشید شاہ کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔ وفاق چھوٹے صوبوں کے منصوبوں کو اہمیت نہیں دیتی، سندھ میں تھرکول منصوبہ رکا ہوا ہے اگر اس منصوبے کو اہمیت دی جاتی تو آج لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجاتا۔

مولا بخش چانڈیو کا حیدرآباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ڈاکٹرعاصم اور ایان علی ہیں، یہاں خوفزدہ جمہوریت ہے اور ملک میں آزادنہ کام کرنے کا موقع نہیں ملتا، اگر جمہوریت تسلسل کے ساتھ رہے تو مسائل حل ہوں گے۔

مشیرِاطلاعات مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن کو پی پی کےعلاوہ کوئی نظرنہیں آتا، سارے اتحاد سندھ حکومت کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ہماری کوئی نہیں سن رہا۔ چوہدری نثار میاں صاحب کی بھی نہیں مانتے بلکہ ہمیشہ اپنی بات پر بضد رہتے ہیں تاہم کچھ لوگ ہوتے ہیں جو مفاہمت جانتے ہیں، اسحاق ڈار معاملات کو سمجھتے ہیں، انہیں لوگوں کو منانے کا طریقہ آتا ہے۔ تھرمیں کوئی قحط نہیں،تھرکےحالات پہلے سے کافی بہتر ہیں۔