You are currently viewing پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار
180116227

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے ساتھ 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی مشاہدے میں آئی ہے اور 100 انڈیکس 30ہزارکی سطح کھو بیٹھا،ٹریڈنگ میں گھاٹے کا رجحان گذشتہ کاروباری ہفتے بھی برقرار رہا تھا جب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قیام کے پہلے ہی ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ کسی ایک روز بھی ٹریڈنگ میں مثبت رجحان نہ آیا اور بدترین خسارے سے دوچار سرمایہ کاروں کو 3کھرب20 ارب روپے سے بھی زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ ماہرین نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال اسی طرح جاری رہی تو مارکیٹ سے بھاری سرمایہ نکل سکتا ہے اور بالخصوص چھوٹے سرمایہ کار مزید کنگال ہوسکتے ہیں۔