You are currently viewing صحافی بابو اقبال پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، جی ایم جمالی

صحافی بابو اقبال پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، جی ایم جمالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل جی ایم جمالی نے لاڑکانہ پریس کلب کے صدر پر حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل جی ایم جمالی نے لاڑکانہ پریس کلب کے صدر اور اے آر وائی سے وابستہ سینئر جرنلسٹ بابو اقبال کی عیادت کری، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی ایم جمالی نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ  حکومت بابو اقبال پر فائرنگ کرنے والے عناصر کی فوری گرفتاری عمل میں لائے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز نامعلوم مسلح ملزمان ڈکیتی کی غرض سے سینئر صحافی بابو اقبال کے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پیش آنے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔