You are currently viewing داعش کی نئی ویڈیو جاری، کمسن بچوں کو جلاد بنادیا

داعش کی نئی ویڈیو جاری، کمسن بچوں کو جلاد بنادیا

دمشق (اسٹاف رپورٹر) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو جاری کردی گئی، فلم میں کم سن بچوں کو دہشت گردی کی مذموم تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ اُنہیں یرغمال بنائے گئے دو شامی شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارتے پیش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک تازہ ویڈیو ٹیپ میں داعش کے زیرِتربیت دو کم سن داعشی جلادوں کے ہاتھوں دو شامی یرغمالیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کرتے دکھایا گیا، اس کے علاوہ ویڈیو میں کم سن بچوں کو دہشت گردی کی مذموم تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ انہیں مخالفین کے قتل میں استعمال کیے جانے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق یہ واقعہ شام کے شورش زدہ شہر حلب میں پیش آیا اور قاتل داعشی کم سن جلادوں کا تعلق فرانس سے ہے۔ فوٹیج میں کم سن داعشی جلاد یرغمال بنائے گئے 2 شامی شہریوں جنہیں مبینہ طور پر جاسوس قرار دیا گیا ہے ‘بسم اللہ’ پڑھ کر گولیاں مارتے دکھایا گیا ہے۔