You are currently viewing روس کا انخلاء کے بعد بھی واپسی کا راستہ صاف ہے، ترجمان شامی حکومت

روس کا انخلاء کے بعد بھی واپسی کا راستہ صاف ہے، ترجمان شامی حکومت

بیروت (اسٹاف رپورٹر) شامی حکومت کی ترجمان بثینہ شعبان کا کہنا ہے کہ روسی فوج کا انخلاء کے بعد بھی واپس آنے کا راستہ صاف ہے۔

ایک انٹرویو میں شامی صدر بشار الاسد کی مشیر بثینہ شعبان کہتی ہیں کہ اب امریکا کو ترکی اور سعودی عرب پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ اپوزیشن کے مسلح ارکان کی امداد کا سلسلہ روک دیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے دوست ملک روس نے اپنی افواج کا کچھ حصہ واپس بلا لیا ہے تاہم اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اس کی واپسی ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ سال ستمبر سے دمشق حکومت کی مدد کا آغاز کیا تھا اور لڑائی کے میدان میں بھرپور شرکت کی تھی تاہم اس دوران مشرقِ وسطیٰ کے حالات سنگین خدشات سے دوچار ہوئے تھے۔