واشنگٹن (اسٹاف رپورٹر) وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے اگلے ماہ سعودی عرب کے دورے کا اعلان کردیا۔ باراک اوبامہ کی سعودی فرماں رواں شاہ عبداللہ سے اہم ملاقات طے پاگئی ہے جس میں داعش کے خلاف جنگ کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ 21 اپریل کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات اور خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ اور مشرق وسطیٰ کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صدر اوبامہ اس دورے کے دوران برطانیہ اور جرمنی بھی جائیں گے۔