You are currently viewing پرویز مشرف کو بیرونِ ملک روانگی کا پروانہ مل گیا

پرویز مشرف کو بیرونِ ملک روانگی کا پروانہ مل گیا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) سابق آرمی چیف کو بیرونِ ملک جانے کا پروانہ مل گیا، پرویز مشرف بیرونِ ملک جائیں یا نہیں حکومت خود فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے ای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے کی اپیل خارج کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔

سپریم کورٹ میں آج جنرل (ر) پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالے جانے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل کی سماعت ہوئی، کیس کی شنوائی چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی، اس دوران حکومت نے سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کی مخالفت نہیں کی، اعلیٰ عدلیہ نے حکومتی اپیل خارج کرکے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ کے ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کی نقل و حرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں بااختیار ہیں، عدالتی حکم حکومت کے کسی آزادنہ فیصلے پر اثرانداز نہیں ہوگا۔

اس موقع پر بیرسٹر فروغٖ نسیم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد واضح ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے بیرونِ ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7