کولکتہ (اسٹاف رپورٹر) بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی 20 کرکٹ کپ میں شاہینوں کی پرواز کا آج سے باقائدہ آغاز ہوگا، پاکستان اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹٰی میچ بنگلہ دیش کے خلاف کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گا۔ کھیل کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اس فارمیٹ میں 9 مرتبہ مدمقابل آئی ہیں تاہم حالیہ شکستوں کے باوجود پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جس نے 7مرتبہ جیت کا سہرا اپنے سر باندھا ہے، بنگلادیش کو دونوں فتوحات ہوم گراؤنڈ پر ہی ملیں ہیں۔
آج ٹی 20ورلڈ کپ کا دوسرا میچ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ممبئی میں 7بجے شام میں کھیلا جائے گا۔