لاہور (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر کامران مائیکل نے مسیحی برادری کو خوشخبری سنادی، کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس رواں برس کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے یوحنا آباد میں باب شہداء کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم یکجا ہے اور ضربِ عضب کو کامیاب بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ کامران مائیکل کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس رواں سال کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر کامران مائیکل نے ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی تھی اور وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے انہیں دورہِ پاکستان کی دعوت دی، پوپ فرانسس نے دعوت قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مزید دیکھیں : پاکستان کا دورہ بہت جلد کروں گا،پوپ فرانسس