کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان سُپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان کو پاکستان سُپر لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دی ہے۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور 1992ء کی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان سیاست کو ایک طرف رکھ کر ٹورنامنٹ میں شرکت کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ دونوں رہنماؤں کو 23 فروری ٹورنامنٹ کے فائنل میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے پاکستان سُپرلیگ کے شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ نوازشریف اور عمران خان کو اکٹھے فائنل دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے میچ میں شرکت پر آمادہ کریں۔