You are currently viewing اسلام آباد، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے رائے شماری جاری

اسلام آباد، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے رائے شماری جاری

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی بار آج میئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کیلئے رائے شماری جاری ہے، جس میں 77 منتخب بلدیاتی ممبران حصہ لیں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا اور بلدیاتی نمائندگان خفیہ طور پر من پسند امیدوار کو اپنا ووٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت کے میئر کے لئے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے شیخ عنصر اور تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز مد مقابل ہیں۔