اسلام آباد (ڈیسک)پندرہ سو روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی 90ویں قرعہ اندازی 16مئی کو اسٹیٹ بنک راولپنڈی میں ہوگی۔ نظامت قومی بچت کے ذرائع کے مطابق 1500روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30لاکھ روپے (1انعام)دوسرانعام 10لاکھ روپے (3 انعامات)جبکہ تیسرا انعام 18,500روپے (1696انعامات) ہے۔واضح رہے کہ 16مئی کو ہی 100روپے مالیت کے سٹوڈنٹ پرائز بانڈ کی 38ویں قرعہ اندازی فیصل آباد میں ہوگی۔سٹوڈنٹ پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7لاکھ روپے (1 انعام،دوسراانعام 2لاکھ روپے (3 انعامات) جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار روپے (1199انعامات) ہے۔
1500 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16مئی کو ہوگی
- Post author:Anum Mashkoor
- Post published:08/05/2022 15:58
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / معیشت
- Post last modified:08/05/2022 15:58
- Reading time:0 mins read