You are currently viewing بھارتی وزراء کی ٹوئٹر پرصارفین کو فوری  جواب دینے کی رینکنگ جاری کردی گئی

بھارتی وزراء کی ٹوئٹر پرصارفین کو فوری جواب دینے کی رینکنگ جاری کردی گئی

نئی دہلی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی حکومت نے حکومتی  وزراء کی جانب سے  سماجی رابطوں کی ویب ساتٹ ٹوئٹر پر صارفین کوفوری  جواب دینے کے حوالے سے رینکنگ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں سشما سوراج کو پہلی پوزیشن دی گئی۔جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جن کے بھارت میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد سب سے زیادہ فالورز ہیں۔

مودی سرکار کے متعدد وزیر گورننس کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہیں۔2015 میں کئے گئے سروے کے مطابق بطور وزیر خارجہ سشما سوراج کے فالورز کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔وہ ٹوئٹر پر سفارتی اور انفرادی نوعیت کے معاملات حل کرتی رہی ہیں ۔

سوراج کے بعد دوسرا نمبر وزیر ریلوے سریش پرابھو کا ہے جو مسافروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹوئٹر کا استعمال کرتے ہیں۔بھارت وزارت ریلوے کا ٹوئٹر کے لیے خصوصی کنٹرول روم موجود ہے جہاں مسافروں کی شکایتیں حل کی جاتی ہیں۔

 فہرست میں تیسرا نمبر بجلی، کوئلہ اور قابل تجدید توانائی کے وزیر پیوش گویل اور چوتھا نمبر ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہیش شرما کا ہے۔مودی دنیا کے تیسرے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بین الاقوامی سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے 2013۔14 انتخابی مہم کے دوران سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا تھا۔انہوں نے مختلف وزراء سے ٹوئٹر اکاونٹ کھولنے کی درخواست کی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7