You are currently viewing موسمِ بہار کے منفرد ملبوسات پہنی ماڈلز کی ریمپ پر کیٹ واک

موسمِ بہار کے منفرد ملبوسات پہنی ماڈلز کی ریمپ پر کیٹ واک

لاہور (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں پی ایف ڈی سے فیشن ویک کے موقع پر معروف ماڈلز نے موسم بہاراں کے خوشنما ملبوسات اوڑھے ریمپ پر جلوے بکھیرے جسے دیکھنے والوں نے کافی سراہا۔

تفصیلات کے مطابق فیشن ویک کے تیسرے روز موسم بہار کے مطابق  تیار کردہ ملبوسات نے دیکھنے والوں کو بہت متاثر کیا، پی ایف ڈی سی کی جانب سے اس  فیشن ویک میں  فیشن، میوزک، فلم اور ٹی وی کے علاوہ فنون لطیفہ کے دیگرشعبوں سے وابستہ کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ شو میں  فرانس سے آئے انٹرنیشنل فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی، اداکارہ جیور جیا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد نے بھی شرکت کی۔
اس فیشن شو کے موقع پر ڈیزائنر محمود بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری کا معیار حددرجے بہتر ہوگیا ہے تاہم آنے والے دنوں میں پاکستان فیشن انڈسٹری کا نام دنیا کی معروف انڈسٹریوں میں ہوگا۔
پی ایف ڈی سی فیشن ویک میں  معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین، زارا شاہ جہان، سائرہ شاکرہ، ذونیا انوار، عمیر افتخار کے علاوہ معروف فیشن برانڈز ہینگ ٹین، ڈینی زن، ڈی ایس ایس اور کھاڈی کے خوبصورت ڈیزائن کے کپڑوں کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
واضع رہے کہ اس فیشن شو میں ریمپ پرکیٹ واک  کرنے والی ماڈلز میں نیہا، مہرین سید، جہان خالد، فیاء خان، سنیتا مارشل، آمنہ بابر، وقار بٹ، رابعہ بٹ، رباب اور دیگر شامل ہیں۔