You are currently viewing گورنر سندھ عشرت العباد سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ملاقات

گورنر سندھ عشرت العباد سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کی نئے تعینات ہونے والے انسپیکٹر جنرل آف سندھ پولیس سے ملاقات، ملاقات کے دوران اے ڈی خواجہ نے ڈاکٹر عشرت العباد کو صوبے میں قیامِ امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

پیر کے روز اللہ ڈنو خواجہ نے سندھ پولیس کے انسپیکٹر جنرل کا چارج سنبھالنے کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی اور انہیں صوبے میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے اور شہر میں بالخصوص کراچی آپریشن میں پولیس کا کردار اہم ہے۔

گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ صوبے میں قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں بلاتفریق اور دباؤ کے بغیر اقدامات کیے جائیں تاکہ صوبے کے باسیوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔