آکلینڈ (ویب ڈیسک) شاہینوں نے کیویز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 16رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1 صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 61رنز محمد حفیظ نے بنائے جبکہ سب سے زیادہ 3وکٹیں وہاب ریاض نے حاصل کیں۔
آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاہینوں نے کیویز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تاہم کیویز ٹیم مقررہ ہدف تک رسائی پانے میں ناکام رہی اور 154 رنز پر تمام کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد حفیظ نے 61، عمر اکمل 24، شاہد آفریدی 23، شعیب ملک 20 اور عماد وسیم نے 18 رنز بنائے جبکہ باؤلنگ میں وہاب ریاض نے 3، شاہد آفریدی اور عمر گل نے 2،2 اور عماد وسیم اور محمد عامر نے 1،1 وکٹ حاصل کیں۔
پہلے ٹی 20 میچ میں محمد عامر 5 سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی پر سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے جنہوں نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
اسکور:
نیوزی لینڈ : 154 رنز / 9 وکٹ
اوورز : 19.4
پاکستان : 171 رنز / 8 وکٹس
کھیل کی تفصیلات:
02:22 پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
02:22 بؤلٹ وہاب ریاض کی گیند پر صفر رنز پر پویلین لوٹ گئے
02:15 ولیم سن 70رنز بناکروہاب ریاض کی بال پر کیچ آؤٹ
02:05 ہینری محمد عامر کی بال پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے
01:59 کیویز ٹیم کے ہینری پچ پر آگئے
01:58 اسٹیلے ایک رن بناکر عمر گل کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے
01:50 ڈیبیو کھیلنے والے اسٹیلے پچ پر آگئے
01:48 سنٹینرصفر رنز بناکر عمر گل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے
01:43 راؤنچی صفر رنز پر شاہد آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے
01:41 نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راؤنچی پچ پر آگئے
01:40 گرانٹ ایلیئٹ 3رنز بناکر شاہد آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے
01:37 نیوزی لینڈ کے مجموعی 100 رنز مکمل
01:31 گرانٹ ایلیئٹ پچ پر آگئے
01:30 اینڈرسن صفر رنز پر عماد وسیم کی بال پر آؤٹ
01:27 کولن منرو 27بالز پر56رنز بناکر وہاب ریاض کی بال پر آؤٹ
01:24 کولن منرو کی 25 بالز پر شاندار ففٹی
01:10 نیوزی لینڈ ٹیم کے مجموعی 50 رنز مکمل
01:09 کیویز بیٹسمین کولن منرو کی دھواں دھار بیٹنگ جاری
12:49 نیوزی لینڈ کے کولن منرو پچ پر آگئے
12:48 نیوزی لینڈ کے گپٹل رن بناتے ہوئے کنفیوژن کا شکارہوکرآؤٹ
12:40 نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل اور ولیم سن پچ پر آگئے
12:40 کھیل کا دوبارہ آغاز ہوگیا
12:30 نیوزی لینڈ کےایڈم ملنے نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
12:30 پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 61رنز محمد حفیظ نے بنائے
12:30 پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دے دیا
12:28 عمرگل بیٹنگ کرنے پچ پر آگئے
12:27 عماد وسیم 9 بالز پر 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے
12:25 وہاب ریاض اگلے بیٹسمین جو کیویزبالرز کا سامنا کرنے پچ پر آگئے
12:24 سرفراز احماد 3 بالز کھیل کر 2 رنز بنا کر آؤٹ
12:19 عماد وسیم کا شاندار شاٹ، 6 رنز حاصل
12:15 سرفرازاحمد کیویز کا سامنا کرنے پچ پر آگئے
12:14 شاہد آفریدی 8 بالز پر 23 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے
12:12 عماد وسیم پچ پر آگئے
12:10 عمر اکمل 14 بالز پر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے
12:09 اگلی ہی گیند پر عمر اکمل کا شاندار شاٹ،6 رنز حاصل
12:09 عمراکمل کی شاٹ مارنے کی کوشش، فیلڈر نے کیچ چھوڑ دیا
12:06 بوم بوم آفریدی کی دھواں دھاربیٹنگ کاآغاز،شاندارشاٹ،6رنزحاصل
12:04 بوم بوم آفریدی کی جانب سے بال باؤنڈری پار، 4رنز حاصل
12:02 شاہد آفریدی پچ پر آگئے ہیں۔۔
12:00 محمد حفیظ 47 بالز پر 61 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے
12:00 محمد حفیظ کی جانب سے ایک اور شاندار شاٹ،4 رنز حاصل
11:57 حفیظ کی جانب سے ایک بار پھر 4 رنز حاصل ہوئے
11:56 پاکستانی ٹیم کے مجموعی 100 رنز مکمل ہوگئے
11:55 محمد حفیظ کی جانب سے چوکا
11:51 محمدحفیظ کی شاندار بیٹنگ جاری،38بالز پراپنے50رنزمکمل کرلیے
11:48 محمد حفیظ کی جان سے شاند شاٹ،6 رنز حاصل
11:46 عمراکمل کیویز بالرز کے روبرو پچ پر آگئے
11:44 شعیب ملک 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے
11:40 شعیب ملک نے اگلی گیند بھی باؤنڈری پار پہنچا دی،4رنز حاصل
11:40 شعیب ملک کاکریزسےآگےبڑھ کرشاندارشاٹ،6رنز حاصل
11:30 شعیب ملک کریز پر آگئے
11:29 شعیب مقصود بنا کوئی رن بنائے وکٹ کیپر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے
11:27 حفیظ کی شاندار بلے بازی، ایک بار پھر بال باؤنڈری پار پہنچادی، 4 رنز حاصل، قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 50 رنز ہوگیا
11:26 حفیظ کی جانب سے شاندار شاٹ، بال سیدھا باؤنڈری پار،6 رنز حاصل
11:24 حفیظ کی جانب سے ایک اور چوکا
11:24 حفیظ کی جانب سے چوکا۔۔
11:22 شعیب مقصود پچ پر آگئے
11:20 احمد شہزاد کی شاٹ مارنے کی کوشش ناکام، گیند فیلڈر کے ہاتھوں میں، شہزاد 14بالز پر 16 رنز بنا کرکیچ آؤٹ
11:19 اگلی ہی گیند پر احمد شہزاد نے پہلا چھکا دے مارا
11:18 احمد شہزاد کی جانب سے ایک اور باؤنڈری،4 رنز
11:15 حفیظ کی جانب سے بال کو زوردار شاٹ، 4 رنز حاصل
11:11 احمد شہزاد کی جانب سے شاندار شاٹ، بال باؤنڈری پار کرگئی، 4 رنز ملے
11:08 پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے سب سے پہلے بال کو باؤنڈری پار کرائی
11:00 کھیل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، پاکستان بیٹسمین احمد شہزاد اور محمد حفیظ پچ پر موجود
10:30 نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔