You are currently viewing فیس بُک بانی زوکربرگ کی گلوکارہ سیلیناگومیز سے ملاقات

فیس بُک بانی زوکربرگ کی گلوکارہ سیلیناگومیز سے ملاقات

نیویارک (اسٹاف رپورٹر) فیس بُک کے جواں سال سی ای او مارک زوکر برگ اور امریکی گلوکارہ سیلینا گومیز کے درمیان ملاقات ہوئی، مارک نے ملاقات کی تصویر اپنے اکاؤنٹ پر شائع کر کے مدّاحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا۔

مارک زوکربرگ نے گلوکارہ سیلینا گومیز سے اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی سوال بھی لکھ دیا، اندازہ لگائیں ہم کہاں ملے؟ دنیا بھر سے مختلف افراد کی جانب سے اُنہیں دلچسپ جوابات موصول ہوئے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ کے سی ای او مارک زوکربرگ گلوکارہ سیلینا گومیز سے اپنے کمرے میں ملے، جسے خود زوکربرگ نے سب سے چھوٹا کمرہ نام دے رکھا ہے، تصویر میں دونوں شخصیات نہایت خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔