You are currently viewing نرگس فخری اور ادے چوپڑا کے درمیان علیحدگی کا فیصلہ

نرگس فخری اور ادے چوپڑا کے درمیان علیحدگی کا فیصلہ

ممبئی (اسٹاف رپورٹر) بالی وڈ ستاروں کی حقیقی زندگی میں جوڑی بنتے بنتے رہ گئی، اداکارہ نرگس فخری اور اداکار ادے چوپڑا کے درمیان فاصلے آگئے اور دونوں نے جدا ہونے کا فیصلہ کرلیا، اُن کے حوالے سے خبریں گردش میں تھیں کہ دونوں فلمی ستارے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ نرگس فخری ادے چوپڑا سے شادی کے ارادے کا باقاعدہ اعلان کرنا چاہتی تھیں تاہم ادے چوپڑا نے انہیں ایسا اعلان کرنے سے روک دیا، جس کے بعد نرگس فخری افسردہ ہوکر اپنے گھر نیویارک کیلئے روانہ ہوگئیں۔

نرگس فخری کی اچانک بیرونِ ملک روانگی سے فلمی پروڈیوسرز کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے، چونکہ اداکارہ کی کچھ کنٹریکٹس شوٹنگ کے مراحل میں ہیں۔

واضح رہے کہ نرگس فخری فلم اظہر کی تشہیری مہم کے موقع پر بھی غیرحاضر رہیں اور اب ہاؤس فُل تھری بھی ریلیز ہونے والی ہے لیکن اچانک اُن کا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بیرون ملک چلے جانا اُن کے لیے کافی مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔