You are currently viewing سپریم کورٹ سے موجودہ ٹی او آرز مسترد ہونا حکومت کا نقصان ہے، بلاول

سپریم کورٹ سے موجودہ ٹی او آرز مسترد ہونا حکومت کا نقصان ہے، بلاول

لاہور (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا وزیراعظم کے خط میں موجود ٹرمز آف ریفرنسز مسترد کرنا حکومت کا نقصان ہے۔

لاہور میں پیپلزپارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ احتساب کا آغاز وزیراعظم سے ہونا چاہیے، حکومت کو اپوزیشن کے ٹی او آرز ماننا پڑیں گے، چاہتے ہیں کہ بیٹھ کر بات ہو اور مسائل حل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دھاندلی سے باز نہیں آرہی، پشاور میں ضمنی انتخابات پیپلزپارٹی نے جیتے لیکن حکومت کی جانب سے نتائج تبدیل کردیے گئے، پی پی کے اچھے دن آگئے ہیں پنجاب میں حالات بدل جائیں گے۔