کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) سیٹلائٹ ٹاؤن میں انسدادِ پولیو سینٹر کے قریب بم دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے 14 افراد جاں بحق جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے ہیں، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، مزید امدادی کاررائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا حفاظتی ٹیکہ جات مرکز کی سیکورٹی پر مامور سیکورٹی پر مامور پولیس وین کے قریب ہوا ہے۔
صدرممنون حسین اور وزیراعظم نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، نواز شریف نے اپنے پیغام کہا ہے کہ مذموم کارروائیاں دہشت گردوں کی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں۔ ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال سیاسی رہنماؤں نے بھی کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔